جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں انٹری دینے والا شخص آخر تھا کون ؟

20 نومبر, 2023 16:00

احمد آباد: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں آگیا۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

تاہم بھارت اور آسٹریلیا کے فائنل میچ کے دوران شائقین میں سے ایک شخص سکیورٹی پروٹوکولز کو نظر انداز کرکے گراؤنڈ کے اندر پہنچ گیا۔

اس شخص نے فلسطین کی حمایت میں جرسی پہنی ہوئی تھی جس پر ‘Free Palestine’ لکھا ہوا تھا اور وہ شخص بھاگتا ہوا بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے گلے جا لگا، جس وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نےورلڈ کپ فائنل کی پِچ اور آفیشلز کا اعلان کردیا

انتظامیہ فوری طور گراؤنڈ میں پہنچے اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

گراؤنڈ سے باہر نکالے گئے اس شخص کو گرفتار کر کے احمد آباد میں چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا۔

پولیس اسٹیشن پہنچنے پر اس شخص سے اس کا نام اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ میر نام وین جانسن ہے، میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میں ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

جب اس سے فلسطینی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں کیونکہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top