اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

خواتین خوراک کیلئے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور

26 جولائی, 2024 19:37

افریقی ملک سوڈان میں خواتین کو اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کیلئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا جانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کے شہر اومدرمان سے فرار ہونے والی 2 درجن خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کی صورت میں ہی انہیں خوراک فراہم کیا جاتی تھی، جس کو بیچ کر وہ اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے رقم اکٹھی کر سکتی تھیں۔

ایک خاتون بتایا کہ شہر بھر کی فیکٹریوں میں جہاں خوراک ذخیرہ کی جاتی ہے وہاں سیکٹروں خواتین کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے، میرے ماں باپ بوڑھے اور بچے چھوٹے ہیں، اس لیے پیٹ پالنے کا واحد راستہ یہی تھا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کیا مسلم اتھلیٹ کیلئے حجاب پالیسی تبدیل ہوگی؟

خواتین پر جنسی حملے ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے فوراً بعد شروع ہوئے جس میں ملک کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز ایک دوسرے کے خلاف ہوگئی تھیں۔

پچھلے سال 15 اپریل سے شروع ہونے والے تنازع کے دنوں میں مسلح افراد کی طرف سے خواتین کی عصمت دری کی رپورٹس سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ افریقی ملک سوڈان کی 91 فیصد مسلمان آبادی پر مشتمل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top