منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کو 3 ملین ڈالر ہرجانہ مل گیا

05 جولائی, 2019 15:50

اوہائیو: فرش گیلا ہونا کیسینو انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ’فرش گیلا ہے‘ کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی۔

لِنڈا ساڈوسکی ستمبر 2016 میں ایک کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا تھا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے۔

اوہائیو کی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور  گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر سخت سرزنش کی اور خاتون کو علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ کیسینو انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top