ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی

29 مارچ, 2024 19:52

کراچی میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق فہد نامی شہری سے سوشل میڈیا پر بات ہوئی جس نے مجھے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے بلایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون انٹرویو کا بہانہ بنا کر فہد مجھے گلستان جوہر میں اپنے فلیٹ لے گیا، وہاں اس کا دوست اسلحے کے ساتھ موجود تھا اور وہیں میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ فہد کہتا تھا اس کا والد پولیس کا اعلیٰ افسر ہے، مجھے دھمکیاں دی گئی اور کہا گیا پیسے لے کر معاملہ ختم کر دو،  میں بہت غریب ہوں مجھے انصاف دیا جائے۔

واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیا تھا جس میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر ہے، اس کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top