منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا ویرات کوہلی گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلیں گے؟ کرکٹر نے بتادیا

19 جولائی, 2024 17:58

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کرکٹ بورڈ کو نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلنے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ماضی قریب میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی آپس میں کئی تنازعات میں ملوث رہ چکے ہیں جب کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران دونوں میں شدید بحث بھی ہوئی تھی۔

اس بحث کے بعد سے دونوں کے معاملات آپس میں اتنے اچھے نہیں رہے تاہم اب گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے دورہ سری لنکا کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ٹرافی جیتنے کے بعد کریڈٹ کس کو دیا؟

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت حکومتی اجازت نہ ملنے کا ثبوت دے

کرک انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں ہی گوتم گمبھیر کے ساتھ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top