جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ کے علاوہ تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے: شیخ رشید

25 اپریل, 2021 15:41

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

شیخ رشید کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پیش نظر سندھ حکومت کا پاک فوج کی خدمات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اس لیے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر کام ہو سکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top