ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد پر ٹریفک پلان جاری

22 اپریل, 2024 13:23

کراچی میں کل (23اپریل) کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے پیش نظر ضلع جنوبی کی 3 شاہراہیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق کراچی میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والا کلب روڈ مکمل بند رہے گا اور ڈاکٹر ضیاالدین روڈ بھی کل بند رہے گا۔

ایرانی صدر کی کل کراچی آمد پر شہر میں ٹریفک پلان
ایرانی صدر کی کل کراچی آمد پر شہر میں ٹریفک پلان

کلفٹن سے آنے والے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی کی طرف نہیں آسکیں گے، رینجرز ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی بند ہوگا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی اور پھر شاہین کمپلیکس کی طرف جانے والا راستہ کھلا رہے گا، شارع فیصل سے سلطان آباد جانے والوں کو کلفٹن پل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اعلیٰ سطح تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

جی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے، جب کہ  23 اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق پاکستان سے تجارت کا حجم بڑھاکر 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستانی حکام کے ساتھ سیکیورٹی ،اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، ایرانی تجارتی وفد پاکستانی تاجروں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرے گا، پاکستان اور ایران کے عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

کمشنر کراچی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت معززین کی آمد پر 23 اپریل (بروز منگل) کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top