اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

غزہ صورتحال پر خاموش نہیں رہوں گی، امریکی نائب صدر کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام

26 جولائی, 2024 11:41

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو پیغام دیا وہ غزہ صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گی۔

واشنگٹن میں امریکی گانگریس کے مشترکہ سیشن سے چوتھی بار خطاب کے ایک روز بعد نیتن یاہو اور کملا ہیرس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے بعد وسکونسن کے شہر ملواکی میں اپنی پہلی انتخابی ریلی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے 9 ماہ سے جاری تنازع کے تباہ کن اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران غزہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ تباہ کن ہے،  مرے ہوئے بچوں اور بھوکے لوگوں کی تصاویر دیکھی ہیں، فلسطینی حفاظت کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں جو کئی بار اپنے گھروں سے مھروم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی دسترخوان میز پر مظاہرین نے کیڑے ڈال دیے، تصاویر وائرل

نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم ان سانحات کے سامنے منہ نہیں موڑ سکتے، ہم اپنے آپ کو تکلیف سے بے حس ہونے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے، لہٰذا میں خاموش نہیں رہوں گی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اس جنگ کو اس طرح ختم کیا جائے جہاں اسرائیل محفوظ ہو، تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ ہو اور فلسطینی عوام اپنے حق آزادی، وقار اور خود ارادیت کا استعمال کر سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top