منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا کراچی میں آج بھی بارش ہوگی؟

22 جولائی, 2024 12:21

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران بارشیں ہوئیں تاہم گرمی کا زور پھر بھی نہیں ٹوٹ سکا جس کی وجہ سے شہری مزید بارشوں کی دعائیں کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور سہ پہر کے وقت کراچی کے گرد بادل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرج چمک کے ساتھ شہر میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جبکہ شام سے سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے تجزیہ کار نے کہا کہ 24 جولائی سے کراچی میں موسم ایک بار پھر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ خلیج بنگال میں بننے والا مون سون کا ایک اور اسپیل 24 سے 28 جولائی تک سندھ کو متاثر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مخلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جواد میمن کا کہنا تھا کہ اگر یہ سسٹم بھارتی گجرات میں آتا ہے تو کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران سمندری ہوائیں ایک بار پھر متاثر ہوسکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top