ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کیا کراچی میں عید الفطر کے دوران بارش ہوگی؟

02 اپریل, 2024 10:02

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں عید الفطر کے دوران برسات کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 سے 14 اپریل کے دوران مغربی ہواؤں کے زیر اثر رم جھم متوقع ہے  جب کہ شہر میں 4 سے 5 اپریل تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔

واضح رہے کہ اور چیئرمین روت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کی پیشگوئی کی رکھی ہے۔

ادھر عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top