اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کیا عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی سنبھالیں گے؟

25 جولائی, 2024 16:07

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن روایتی طریقہ کار کے بجائے جامعہ کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہوں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک چانسلر کے عہدے پر فائز رہنے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چانسلر کی نشت کے لیے سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔

عمران خان کے مشیر اور سابق وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کے عہدے کے لیے ہونے والے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کی بطور امیدوار شرکت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان کیخلاف درج 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

عمران خان نے اپنی حراست فوج کو دینے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ عوامی مطالبہ ہے انہیں الیکشن ضرور لڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہم جلد اس کا عوامی سطح پر اعلان کریں گے اور دستخطی مہم کا بھی آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم بطور طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے 1972 میں کیبل کالج آکسفورڈ سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ عمران خان 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بھی منتخب ہو کر اس عہدے پر 2014 تک فائز رہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top