منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے حمایت جاری رکھیں گے:امریکا

19 دسمبر, 2023 09:28

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف، شفاف انتخابات کیلئے حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت ہمیشہ جاری  رہتی ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہاکہ ہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ پاکستان میں کونسی حکومت برسراقتدارآسکتی ہے، پاکستانی عوام جس کو منتخب کریں ہم اس کی ساتھ کام کریں گے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان امریکا کااہم اتحادی اور پارٹنر ہے، ہم پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر مل کر کام کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں:سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top