ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

غزہ جنگ؛ 15 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اداکار کی حالت بگڑ گئی

02 جون, 2024 20:19

نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال کے باعث صحت بگڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق ول الیگزینڈر کا وزن 10 کلو سے زیادہ گر گیا ہے اور ان کے صحت کے متعلق شدید خدشات لاحق ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کرائسٹ چرچ میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی غزہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا۔

الیگزینڈر نے کہا کہ "انہیں اپنی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کا اندازہ ہے لیکن ابھی ان کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے”۔

اداکار نے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر زور دیا کہ وہ ان کی آواز کو ارکان پارلیمنٹ تک پہنچائیں، جب تک نیوزی لینڈ کی حکومت اسرائیل کی مدد کےلیے تعینات بحیرہ احمر سے کیوی فوج کو واپس نہیں بلائے گی اور کمپنی راک ون کو اسرائیلی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی فراہمی سے نہیں روکے گی اور فلسطینیوں کی امداد بحال نہیں کرے گی، وہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top