منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

شمالی کوریا نے روسی صدر کو کتے تحفے میں کیوں دیے؟

20 جون, 2024 14:40

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو پنگسان کتوں کا ایک جوڑا تحفے میں دے دیا۔

جمعرات کے روز سرکاری کورین سینٹرل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک سیگمنٹ کے دوران کم جونگ اور روسی صدر پیوٹن کو ان کتوں کو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جو گلاب سے ڈھکی باڑ سے بندھے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:روس اور شمالی کوریا کے درمیان دشمن سے ملکر لڑنے کا معاہدہ طے

خیال رہے کہ سنہ 2019 میں سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ ان کو ماؤنٹ پیکٹو میں برفباری کے دوران سفید گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
انہیں 2022 میں ایک پروپیگنڈا ویڈیو میں ایک بار پھر سفید گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کم جونگ ان نے جن گھوڑوں پر سواری کی تھی وہ شمالی کوریا کیلئے علامتی ہیں، جس نے 1950-53 کی کوریائی جنگ سے نکلنے کیلئے اپنی معاشی کوششوں کا نام دیومالائی پروں والے گھوڑے چولیما کے نام پر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ دوسری جانب روس اور شمالی کوریا نے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک باہمی تعاون کریں گے جس میں فوجی تکنیکی تعاون بھی شامل ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top