جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت تحائف کا نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے، پبلک کرنے میں کیا حرج ہے؟ عدالت

13 اکتوبر, 2021 14:14

اسلام آباد : عدالت ریمارکس دیئے کہ حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے ؟

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ معاملہ : ماضی کے برعکس تحفے غائب نہیں کئیے جاتے : شہباز گل

عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحَائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟ حکمرانوں کو ملنے والے تحَائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں۔ عوامی عہدہ نہ ہو تو کیا عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو تحائف ملیں گے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ حکومت کیوں تمام تحائف کو میوزیم میں نہیں رکھتی؟ حکومت کو چاہیے گزشتہ 10 سال کے تحَائف پبلک کردے۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا گیا؟

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک بار پھر مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top