اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں سوشل میڈیا اسپیڈ کیوں کم ہے؟ وجہ سامنے آگئی

25 جولائی, 2024 12:07

تجرباتی بنیادوں پر فائر وال کی تنصیب نے ملک میں سوشل میڈیا کو سست کر دیا ہے۔

فائر وال کی تنصیب نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کیا بلکہ اس پیش رفت نے ملک میں انٹرنیٹ پر مبنی کاروباروں کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک اور اسپیڈ معمول پر آ جائے گی۔ حکومت نے اس فلٹرنگ سسٹم کے حصول اور تنصیب کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے سے زائد مختص کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دیئے گئے تھے لیکن یہ منصوبہ طاقت کا ایک اور مرکز چلا رہا ہے اور اس منصوبے میں وزارت آئی ٹی کا کردار کسی ڈاک خانے سے زیادہ نہیں ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ فائر وال پر اس سال جنوری سے کام جاری ہے  جس میں سسٹم کی خریداری اور تنصیب بھی شامل ہے جب کہ اس کے کنٹرول دینے میں چند ہفتے لگیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فائر وال کے باعث انٹرنیٹ سے منسلک کاروباروں کو خطرہ ہوسکتا ہے، البتہ اس نظام کا مقصد کاروباری یا تجارتی سرگرمیاں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ کی بندش پر پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

حکومت نے سوشل میڈیا فائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا

ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اس نظام کا مقصد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو کنٹرول کرنا ہے جو حکومت کی نظروں میں جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں۔

یہ اقدامات پہلے ہی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے ذریعے اٹھائے جا رہے ہیں اور اس ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے عدالتیں بھی قائم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top