جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ہم بھوکے ہوئے بغیر کھانا کیوں کھاتے ہیں اور  اس پر کس طرح قابو پائیں؟

26 مارچ, 2024 19:41

اکثر و بیشتر افراد شام میں دفتر سے گھر واپس آکر سب سے پہلے کھانے کے لیے باورچی خانے کا رُخ کرتے ہیں۔

آپ بھوکے بھی نہیں تھے اور نہ ہی آپ نے جو کھانا کھایا تھا وہ آپ کا رات کا کھانا تھا،  اس ضمن میں ماہرین کا ماننا ہے کہ بعض افراد تناؤ اور بوریت کی وجہ سے با مقصد ہلکا پھلکا کھانے کی جانب  مائل ہوتے ہیں۔

بھوک نہ ہونے کے باوجود بھی کھانے کی یہ عادت آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بنا ء پر کھانے کے اس احمقانہ طریقے کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اسے کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے۔

عادت اور بوریت سے باہر کھانے کا تصور مختلف نفسیاتی اور ماحولیاتی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔

جسم ہارمونز کے ذریعے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے کہ پیٹ خالی ہے اور اس لیے ہم کھانا کھاتے ہیں، لیکن جب بھوک نہ ہونے کے باوجود بھی کچھ کھایا جائے تو اسے بھوک کی عادت کہتے ہیں جو جو وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب جسم کو درد کا تجربہ ہوتا ہے، تو کھانا تکلیف سے توجہ ہٹانے کے طور پر کام کرسکتا ہے جب کہ تناؤ، بوریت، تنہائی، یا منفی خیالات سب بھوک کے احساسات کو جنم دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں موٹاپے میں اضافے اور بہت کم عمری میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے واقعات میں اضافے کی ایک وجہ عادت سے ہٹ کر کھانا بھی ہے۔

اس پر قابو کیسے پائیں؟

کھانے اور صحت کے بارے میں ایک محتاط نقطہ نظر کے ساتھ، آپ کھانے کی اپنی خواہش کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اپنی بھوک کی عادت کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ جو بہت سی چیزیں کرسکتے ہیں ان میں سے پہلی چیز اسے تسلیم کرنا ہے کہ آیا ٓپ کو فی الوقت بھوک ہے بھی یا نہیں۔

صرف اس وقت کھائیں جب آپ واقعی بھوکے ہوں۔ٓپ خود سے پوچھ بھی سکتے ہیں  کہ ‘میں ابھی کھانا کیوں کھا رہا ہوں؟ صرف یہ سوال پوچھنے سے کسی کو اپنے جسم سے رابطہ قائم کرنے اور پوچھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

باقاعدگی سے کھانے کے اوقات قائم کریں اور بے مقصد کھانے کے امکان کو کم کرنے کے لئے ان پر قائم رہیں۔

جذباتی کھانے کے انتخاب سے بچنے کے لئے غذائیت سے بھرپور کھانے اور ناشتے کی منصوبہ بندی کریں۔

ورزش اور مشاغل کیسی سرگرمیوں میں مشغول رہیں جو آپ کو مصروف رکھتی ہیں اور بوریت یا جذباتی کھانے کے محرکات سے دور رکھنے میں مدد کر سکیں۔

ہائیڈریٹ رہنے کے لیے دن بھر پانی پئیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ آپ بھوکے ہیں مگر آپ درآصل پیاسے ہوتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top