ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے معافی کیوں مانگی؟

08 جون, 2024 12:27

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کیخلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر پر یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے معافی مانگ لی ہے۔

غیہر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ایک ملاقات کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روس کے خلاف اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امداد میں تاخیر کانگریس کے کچھ ریپبلکن ارکان کی وجہ سے ہوئی۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ یوکرین نے ہمت نہیں ہاری اور غیر معمولی انداز میں لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا سے شکست! شوبز شخصیات پر بھی کرکٹرز پر برہم

اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت ان کیلئے بہت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کیلئے نئے فوجی امدادی پیکج میں گولہ بارود اور طیارہ شکن میزائل شامل ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top