ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پلاسٹک بینک کرنسی کیا ہے، اسٹیٹ بینک نے تردید کیوں کی؟

16 مارچ, 2024 12:50

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پولیمر بینک (پلاسٹک) نوٹوں کی سیریز کے اجراء سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق پولیمر بینک نوٹوں کے اجراء سے متعلق مختلف رپورٹس زیر گردش ہیں، پولیمر بینک نوٹوں کے اجراء کی بے بنیاد رپورٹس مسترد کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق بینک نوٹوں کے پولیمر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ بنیادی طور پر کپاس سے خام مال تیار کیا جاتا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹ کاٹن بیسڈ کاغذ سے تیار کردہ ہیں جنہیں سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ تیار کرتی ہے جس کیلئے مقامی راء میٹیریل استعمال ہوتا ہے۔ کرنسی نوٹ کیلئے کاغذ کی جگہ کوئی اور مادہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبر زیر گردش رہی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کی قسط کے اجراء اور معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی، اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشلز پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کے لیے آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top