ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ن لیگ کیوں چھوڑی؟

09 جون, 2024 13:10

سابق گورنر سندھ اور نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی سے ذرائع کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا وقت آگیاہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا، سیاست میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا۔

مزید پڑھیں:ہمیں طعنہ دینے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،خاموش نہیں بیٹھ سکتے، کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے۔

اس سے قبل ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top