اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اداکارہ اپنی نومولود بیٹی کو کیوں قتل کرنا چاہتی تھی؟

02 جولائی, 2024 12:23

اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی وجہ سے اپنی نومولود بیٹی کو قتل کرنا چاہتی تھی۔

حال  ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر کھل کر بات کی جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ثروت گیلانی نے شو کے دوران بتایا کہ پہلے میرے ہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی مگر میں نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا تجربہ نہیں کیا تھا مگر تیسری اولاد، بیٹی کی پیدائش پر میں خود سرجری کے سبب بہت تکلیف میں تھی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کی حمایت میں ایسا کیا کہا؟

شو میں موجود دیگر اداکاراؤں نے بچوں کی پرورش کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی جس پر اداکارہ ثروت گیلانی نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میرا آپریشن ہوا تھا اس لیے میری بیٹی سے پہلی ملاقات بھی اسپتال میں 4 دن بعد ہوئی،

انہوں نے کہا کہ 4 دن بعد میں نے جب اپنی بیٹی دیکھی تو اسے دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اس دوران میرے ذہن میں اپنی بیٹی کو زمین پر گرا دینے جیسے خیالات آئے کہ اگر میں اسے گرا دیتی ہوں تو یہ ساری تکلیف اور پریشانی یہیں ختم ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top