اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟کابینہ تکمیل کے آخری مراحل پر

10 مارچ, 2024 11:17

 

صدارتی انتخاب مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ تکمیل کے آخری مراحل پر ہے ۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو مختلف وزارتوں کے قلمدان دیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کیلئے اسحاق ڈار،منصوبہ بندی کیلئے احسن اقبال،توانائی کیلئے خواجہ آصف کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے جام کمال کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جب کے ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں دو وزارتیں دی جائیں گی۔

جام کمال کو پیٹرولیم، ہاؤسنگ اینڈ ورکس یا وزرات مواصلات کا قلمدان دیا جائے گا۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف آج صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر قائل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو تمام اتحادی جماعتوں کو بھی وفاقی کابینہ میں حصہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ پڑھیں : پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top