ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پنجاب اور کے پی میں نئے گورنرز کون ہوں گے؟

20 مارچ, 2024 15:37

پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبہ پنجاب میں قمر زمان کائرہ کی جگہ اب چوہدری ذکاء اشرف کو لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

جب کہ خیبرپختونخواہ کے لیے ظاہر شاہ کا نام موسٹ فیورٹ قرار پائے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں جنرل الیکشن کے بعد بننے والی حکومت وفد صوبوں میں اپنے نمائندہ کے طور پر گورنرز کی تعیناتی کرتی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے باز گشت میں اضافہ ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صوبے کی گورنر شپ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، جس میں کاروباری حضرات کے ناموں کو اہمیت دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سابق وزیر مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد اظفر احسن کا نام سرفہرست ہے، گورنر کی دوڑ میں ایم کیو ایم کی سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت، اشتیاق بیگ،ڈاکٹر عاصم حسین، محمد زبیر کے نام بھی شامل ہیں، گورنر کی تبدیلی کے بارے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top