ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی اسکواڈ میں کون شامل ہوگا؟ متوقع نام سامنے آگئے

02 اپریل, 2024 13:27

یوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ممکنہ قومی کرکٹ سکواڈ کے نام سامنے آگئے ہیں۔

کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے، مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے بھی کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

زیرغور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب،  محمد رضوان، عثمان خان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر،  شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، عماد وسیم  اور محمد عامر  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اوپننگ بیٹر فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پی ایس ایل میں کندھے کی انجری کا شکار فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top