ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حریم شاہ کو لندن میں کس کی دھمکیاں؟ 6 ہزار پاؤنڈ چوری کرنے کا الزام

25 مارچ, 2024 11:44

معروف ٹک ٹاک اسٹار اور متنازع کردار رہنے والی حریم شاہ  کو لندن میں کون دھمکیاں دے رہاہے، لندن پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کردیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق لندن پولیس نے حریم شاہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد تصدیق کی ہے حریم شاہ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام ’فضا‘ ہے، انہوں نے پولیس کو کچھ لوگوں سے متعلق کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ان کا  پیچھاکیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دھمکیاں دی جارہی ہے۔

حریم شاہ کے مطابق کچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، جن سے مانچسٹر میں تعارف ہوا اور ان کے ہمراہ رہی تھیں۔

دوسری جانب سے برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے مبینہ طور پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ حریم شاہ نے مانچسٹر می 6 ہزارپاؤنڈ چوری کرلیے اور شہر سے لندن فرار ہوگئی۔

تاہم حریم نے رقم چوری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والوں کو اس کے خلاف پولیس کے پاس جانا چاہیے اور اس کی تفتیش کرنی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بدنیتی، دھمکیوں اور بلیک میل کے ذریعے بدنام کریں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top