منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ’تھامس میتھیو کروکس‘ کون ہے؟

14 جولائی, 2024 13:51

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کرنے والے حملہ آور کی شناخت پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے طور پر کی ہے۔

ایف بی آئی نے پینسلوینیا کے علاقے بیتھل پارک سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کی شناخت 13 جولائی کو بٹلر، پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش میں ملوث شخص کے طور پر کی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تھامس میتھیو کروکس کی سیاسی وابستگی واضح نہیں ہے۔ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ تھامس میتھیو پینسلوینیا میں ریپبلکن پارٹی کے ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ تھے تاہم انہوں نے 2021 میں پروگریسیو پولیٹکل ایکشن کمیٹی کو بھی 15 ڈالر عطیہ کیے تھے جس دن جو بائیڈن نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں:عینی شاہد نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے قبل کیا دیکھا؟

امریکی سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے ریلی کے باہر اونچی پوزیشن سے اسٹیج کی طرف متعدد گولیاں چلائیں جس کے بعد ایجنٹوں نے اسے ہلاک کردیا۔

غیر مصدقہ تصاویر میں حملہ آور کی لاش نچلی عمارت کی ڈھلوان والی چھت پر پڑی دکھائی دے رہی ہے جہاں سے اس نے فائرنگ کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top