اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

لاپتا صحافی و شاعر احمد فرہاد کون ہے اور کیوں لاپتہ ہوا؟

27 مئی, 2024 13:59

پولیس حکام کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو گھر کے باہر سے اغواء کار لے کر گئے ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ بڑی گاڑی تھی جو پیچھے سے کھلی تھی۔

گمشدہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کے لواحقین اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کے منتظر ہیں، ان کی اہلیہ سیدہ عروج زینب نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کے شوہر نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ حمایت کی وجہ سے کئی ماہ سے حکومتی اداروں کے دباؤ کا شکار تھے۔

لا پتا افراد کا یہ ایک ایسا منفرد کیس ہے جس نے اس ہفتے پاکستان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے حکومت سے عوامی اثاثوں کا ڈیٹا مانگ لیا

14 مئی کی رات کو صحافی احمد فرہاد کی گمشدگی کے چند گھنٹوں بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہیں ملک کی طاقتور خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے حکام پر تنقید کرنے پر دارالحکومت اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر سے ‘لاپتہ’ کر دیا تھا۔

کشمیر کے صحافی اور شاعر احمد فرہاد کون ہے؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شاعر احمد فرہاد کو ملک کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

صحافی احمد فرہاد اس سے قبل بول نیوز سمیت مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں،  حال ہی میں فری لانس صحافی کے طور پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت مخالف حالیہ مظاہروں پر اکثر رپورٹنگ کرتے تھے۔

پاکستان کی حکومت اور فوج عمران خان کے حامیوں پر الزام عائد کرتی ہے کہ انہوں نے مئی 2023 میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد ریاستی اداروں پر پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

احمد فرہاد کی اہلیہ زینب کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی حتمی وفاداری انسانی حقوق سے ہے، کسی پارٹی سے نہیں۔ میرے شوہر ہمیشہ انسانی حقوق کے لئے کھڑے رہے ہیں چاہے وہ کسی بھی وابستگی سے تعلق رکھتے ہوں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت میں احتجاج کرتے تھے جب وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں تھے اور انہوں نے اپنے اصولوں کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں لاپتہ افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے 29 مئی کو وفاقی وزیرقانون، سیکٹر کمانڈر انٹرسروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی)، ملیٹری انٹیلیجینس (ایم آئی)، ڈائریکٹر انٹیلیجینس بیورو(آئی بی)، سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top