اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

شبمن گل کون ہیں! جانتی نہیں، شادی کی افواہوں پر اداکارہ برہم

01 جون, 2024 18:10

بھارتی کرکٹر شبمن گِل سے شادی کی افواہوں نے بھارتی اداکارہ سوشل میڈیا پر برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردھیما پنڈت نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مداحوں کی جانب سے صبح سے مبارکباد کے میسجز آرہے ہیں اور میں شادی کی افواہوں کی تردید کرکے تھک چکی ہوں”۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے میڈیا اور صحافیوں نے جتنا زیادہ رابطہ کرکے خبر کی تصدیق کرنے کی کوشش کی ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا، میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ شبمن گل سے میری شادی کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے البتہ میں ذاتی طور پر کرکٹر کو کو جانتی تک نہیں”۔

ردھیما پنڈت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سنگل ہوں تاہم ہوسکتا ہے شبمن گل سے شادی کی جعلی خبروں کے بعد اب کوئی مجھے سے شادی کے لیے رابطہ نہ کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top