منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کونسی ٹیمیں پاکستان نہیں آئینگی؟ محسن نقوی نے واضح کردیا

07 ستمبر, 2024 18:37

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن رضا نقوی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ کی بطور چیئرمین آئی سی سی تقرری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے شاہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں کسی سے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز پاکستان میں ہوگی اور اس کے مقامات ملتان اور راولپنڈی ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم قذافی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، اسٹیڈیم کی سامنے والی عمارت سٹیل سے بنائی جائے گی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسٹیڈیم کو فی الحال اپ گریڈ نہیں کیا جائے گا، اس وقت گراؤنڈ میں سرمایہ کاری کرنا پیسے کا ضیاع ہے۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کا نیا اسٹیڈیم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی طرح ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top