ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستانی کونسا گوشت زیادہ پسند کرتے ہیں؟

13 مارچ, 2024 16:56

بکرے کا گوشت پاکستانیوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گوشت بن گیا ہے۔

واشنگٹن کی ایک معروف تحقیقی ادارے کی جانب سے پاکستان میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 41 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ مٹن سب زیادہ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی مٹن کے بعد بالترتیب بیف اور چکن کھانا پسند کرتے ہیں۔

مطالعے کے دوران ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بالغ مردوں اور خواتین سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا گوشت کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

41 فیصد نے ‘بکرے کا گوشت’، 25 فیصد نے ‘بیف’، 23 فیصد نے ‘چکن’ کو پسندیدہ گوشت قرار دیا جب کہ 11 فیصد افراد نے اس متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ سروے 1,023 مردوں اور خواتین کے نمونوں پر کیا گیا تھا۔ جواب دہندگان کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں سے تھا۔

مطالعہ کے دوران اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے ٹیلیفونک سروے (سی اے ٹی آئی) کا طریقہ کار استعمال کیا گیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top