ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان میں کونسی گاڑیاں سستی ہوگئیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

21 مارچ, 2024 10:12

ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے بعد گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند برسوں سے اتنی زیادہ بڑھی ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔

لیکن پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم سے کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈالر کی قیمت پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے۔ مگر تشویش کی بات یہ ہے کہ کونسی کمپنوں نے اپنی کن گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی کی ہے تفصیلات سامنےآگئی۔

حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد کیا تھا۔ جس کی وجہ سے 1400 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ہونڈا اٹلس کی بات کی جائے تو ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

 اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔

واضح رہے کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top