اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

2023 میں کونسی ایپ کوسب سے زیادہ ڈیلیٹ کیا گیا ؟

26 دسمبر, 2023 14:21

 

جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون صارفین مسلسل اپنی ڈیوائسز میں نئی ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور پرانی کو ڈیلیٹ کرتے رہتے ہیں،مگر 2023 کے دوران دنیا بھر میں کونسی ایپس کو سب سے زیادہ ڈیلیٹ کیا گیا؟

اس بارے میں ٹی جی آر نامی کمپنی نےاپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کونسی اس سال کونسی ایپ کو سب سے زیادہ ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

 

ایپس

 

Is it possible to find out if someone downloaded an app and then deleted on  an iPhone X? - Quora

 

اس تحقیق کے مطابق 2023 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ انسٹاگرام رہی۔

تحقیق میں ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر میں اوسطاً ہر ماہ 10 لاکھ 20 ہزار بار انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق انسٹاگرام کو سب سے زیادہ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں کی جانے والی تبدیلیاں ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام کو حالیہ برسوں میں بہت زیادہ تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ اب یہ ایپ اشتہارات اور کمائی کے خواہشمند افراد کا مرکز بن چکی ہے، جس نے بھی صارفین کو متاثر کیا ہے۔

ابھی بھی میٹا کی زیر ملکیت ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب کے قریب ہے مگر تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو ایک سال کے اندر اس تعداد میں کمی آسکتی ہے۔

انسٹاگرام کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ اسنیپ چیٹ رہی جسے ڈیلیٹ کرنے کا عمل جاننے کے لیے ہر ماہ اوسطاً ایک لاکھ 28 ہزار افراد نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔

تیسرے نمبر پر ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) رہی جس کے بعد ٹیلی گرام اور فیس بک بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

ٹک ٹاک چھٹے، یوٹیوب 7 ویں جبکہ واٹس ایپ 8 ویں نمبر پر سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ رہی۔

یہ پڑھیں : جی میل اکاؤنٹ کو ہیکرز سے کیسے بچائیں؟ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top