جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

جنگ بندی معاہدہ ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ضرور کرنا ہے، اسرائیلی وزیراعظم

30 اپریل, 2024 18:47

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے نکہ حماس کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو نہ ہو لیکن ہمیں رفح میں لازمی حملہ کرنا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کرتے ہوئے حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا  یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں  ہر دو صورتوں میں ا رفح پر حملہ کر کے رہیں گے۔

نیتن یاہو نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا ہے جب انٹونی بلنکن کئی اہم اور کامیاب ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب سے اردن پہنچ چکے ہیں۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ان کے دفتر نے منگل کے روز باضابطہ جاری کیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ ہم اپنی جنگ کے تمام مقاصد حاصل کیے بغیر اپنی جنگ کو راستے میں روک دیں گے، اس لیے ایسا خیال نہ کیا جائے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top