منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

قاتلانہ حملے میں زخمی ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے کہاں چلے گئے؟

14 جولائی, 2024 18:07

امریکی ریاست پنسلوانیا میں انتخابی جلسے میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے اسپتال میں کچھ ضروری ٹیسٹس اور مرہم پٹی کرانے کے بعد نیوآرک ایئرپورٹ پہنچے اور اب ان کی اگلی منزل نیو جرسی ہے۔

سابق امریکی صدر نیوجرسی میں اپنے سمر ریزورٹ جائیں گے اور ممکنہ طور پر کچھ دن آرام کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ’تھامس میتھیو کروکس‘ کون ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے اور جان کو لاحق خطرات کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور صدارتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خطاب کے دوران قاتلانہ حملہ

سابق امریکی صدر نے خود پر ہونے والے حملے کو نامعقول حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور امریکیوں کی خدمت جاری رکھیں گے، بزدلانہ حملے انہیں پیچھے نہیں ہٹاسکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top