اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ملک میں مون سون کا نیا اسپیل کب سے شروع ہوگا؟

25 جولائی, 2024 09:15

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں یکم اگست سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں ہوا کے کم دباؤ کو دو سے تین دن پہلے ختم ہونا تھا، قدرتی طور پر ہوا کا کم دباؤ اپنی جگہ سے نہیں ہلا، لوپریشر ایئریا آج ختم ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب رخ کرے گا۔

مزید پڑھیں:کیا کراچی میں آج بھی بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خطہ پوٹھوہار، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی،کشمیر، ڈ یرہ غا زی خان، موسیٰ خیل بارکھان، کو ہلو اور لورالائی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کاآج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top