ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے کب جاری ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

09 جون, 2024 21:01

رواں مالی سال 2023۔24 کا قومی اقتصادی سروے 11جون کوجاری کیا جائےگا۔

وفاقی حکومت رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔

معاشی شرح نمو 2.38 فیصد رہی، ہدف 3.5 فیصد تھا، مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ رواں مالی سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہ سکتی ہے۔

مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کیا گیا تھا، صنعتی اور خدمات شعبے کے لیے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے، ٹیکس وصولیوں کا 9 ہزار 415 ارب روپےکا سالانہ ہدف حاصل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔

برآمدات، تجارتی خسارے اوردرآمدات کے اہداف حاصل ہونےکی توقع ہے، رواں مالی سال زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.5 فیصد تھا۔

اسی طرح زرعی شعبے میں بڑی فصلوں کی پیداوار 11 فیصد سے زائد رہی،گندم کی پیداوار 28.16 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 31.44 ملین میٹرک ٹن رہی۔ کپاس کی پیداوار میں 108.22 فیصد اضافہ،4٫91 ملین سے بڑھ کر 10.22 ملین گانٹھیں رہیں۔

چاول کی پیداوار 7.32 ملین ٹن سے بڑھ کر 9.87 ملین ٹن رہی،گنے اور مکئی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

رواں مالی سال کےپہلے 10 ماہ وفاقی حکومت کاقرضہ 5 ہزار 243 ارب روپے بڑھا، مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کےاندرونی قرض میں 5 ہزار 672 ارب روپےکااضافہ ہوا، اپریل 2024 تک مرکزی حکومت کا غیرملکی قرضہ21 ہزار602 ارب روپے رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top