اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کراچی ایک بار پھر گیس سے محروم؟

27 جولائی, 2024 11:00

کراچی: شہر قائد کے آدھے حصے میں سوئی گیس کی فراہمی 24 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

گیس فراہمی کی بندش کل 28 جولائی (اتوار) کی صبح 5 بجے سے 29 جولائی کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گی۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معطلی کی مدت کے دوران ایندھن کے متبادل انتظامات کریں۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ٹرانسمیشن پائپ لائن میں کام کی وجہ سے گیس کے شٹ ڈاؤن سے گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں متاثر ہونگے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، قصبہ ٹاؤن، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلبرگ، بفر زون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، کیماڑی، گلشن اقبال، احسن آباد، جنجل گوٹھ اور سپر ہائی وے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اہم پیش رفت میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے کامیابی کے ساتھ سندھ کے پانچ کنوؤں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔

کمپنی نے اضافی 3 ملین میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی ٹیسٹنگ، پیداوار اور ٹرانسمیشن مکمل کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top