ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

01 اپریل, 2024 19:20

محکمہ موسمیات نے ملک میں عیدالفطر کی تاریخ سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

ایک بیان میں حکام محکمہ موسمیات نے کہا کہ 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی جبکہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

اس طرح محکمہ موسمیات نے ملک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک میں اکثر مقامات پر موسم صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند کی عمر 9 اپریل کو 19 سے 20 گھنٹنے ہو جائے گی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ پر محیط ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد بھی سائنسی بنیاد پر 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top