جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایپل کی نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کب آرہی ہے، اس بار کیا نیا ہوگا؟

03 اپریل, 2024 19:34

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کے لیے جلد نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے  مطابق آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 کا پہلا بِیٹا ورژن نئی تبدیلیوں کے ساتھ جلد متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کرنے جارہا ہے، جیسے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد یورپی یونین کے آئی بیٹا ی فون صارفین ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے براہ راست ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں ایپل پوڈ کاسٹ میں ٹرانسکرپٹ، چوری شدہ ڈیوائس کی حفاظت میں بہتری اور سری سمیت کئی اپ ڈیٹس شامل کی جائیں گی۔

ایپل کے مطابق نیا ویب ڈسٹریبیوشن فیچر کسی بھی وقت متعارف کیے جانے کا امکان ہے تاہم یہ فیچر یورپی یونین میں بڑے ڈیویلپرز تک ہی محدود ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویب ڈسٹریبیوشن کا حصہ بننے کے لیے ڈیویلپرز کو ایپل ڈیویلپر پروگرام کا 2 یا اس سے زیادہ عرصے سے حصہ ہونا لازمی ہوگا اور ان کی ایپ کو گزشتہ برس کے دوران یورپی یونین کی حدود میں آئی او ایس ڈیوائسز پر 10 لاکھ سے زائد بار انسٹال ہونا بھی لازمی ہوگا۔

ایپل نے اپنے فیچر فائنڈ مائے ایپ سے متعلق گزتہ برس اعلان کیا تھا کہ ایپل اور گوکل دونوں کمپنیاں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

تاہم ممکن ہے کہ ایپل نے فائند مائے ایپ میں کوڈ کی ایک نئی لائن شامل کی ہے جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ فیچر جلد ہی رول آؤٹ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 17.5 بیٹا ورژن میں ایپل نے فائنڈ مائی ایپ میں اسٹرنگز آف کوڈ شامل کیے ہیں جو آئی فونز کو ٹریکنگ لوازمات کی شناخت کرنے کی اجازت دے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top