ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاک، نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹ کب اور کہاں سے حاصل کیے جا سکیں گے؟

28 مارچ, 2024 16:18

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا  آغاز کل بروز جمعے سے ہوگا، ٹکٹوں کی آن لائن پری بکنگ شام 5 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ  پر شروع ہوگی۔

سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل جب کہ لاہور میں 25 اور 27 اپریل  کو کھیلے جائیں گے، پانچوں میچز کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق آؤٹ لیٹ پتوں کے ساتھ  ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 7 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ہاسپٹیلیٹی  نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے 300 روپے سے شروع ہوں گی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی  کے لیے زیادہ سے زیادہ  6 ہزار روپے جب کہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی  گیلری کے لیے ٹکٹ 7 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچز میں فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس  بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت بالترتیب 6 اور 7 لاکھ روپے ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top