منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

گندم اسکینڈل: حنیف عباسی اور انوارالحق کاکڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی

04 مئی, 2024 12:44

سابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کے مابین تلخ کلامی گزشتہ شب نجی ہوٹل میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔ انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت کیوں نہ مل سکی؟

 حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے فارم 47کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top