منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ انتہائی اہم فیچر لانچ کرنے کیلئے تیار

19 جولائی, 2024 16:33

مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ بہت جلد سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہم فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی مشہور انسٹنٹ میسجنگ ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جو صارفین کو اپنی سکیورٹی سیٹنگز کا فوری جائزہ لینے کی اجازت دے گی۔

سکیورٹی چیک اپ اسکرین میں ایسی خصوصیات تجویز کی گئی ہیں جن میں پاس ورڈ لگانے کی صلاحیت بھی ہے جب کہ مذکورہ فیچر صارفین کو بائیومیٹرک ڈیٹا یا اسکرین لاک کے ذریعے واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے قابل بنائے گا۔

واٹس ایپ صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیقی کوڈ وصول کرنے سے قاصر ہونے پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک ای میل بھی شامل کرسکتے ہیں جو اکاؤنٹ کی بازیابی کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ کا پروفائل تصاویر میں تبدیلی سے متعلق نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کے زبردست فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

سکیورٹی چیک اپ دو مراحل کی تصدیق کو فعال کرنے کی سفارش کرتا ہے جو ذاتی چھ ہندسوں کے کوڈ کے ذریعہ اکاؤنٹ سکیورٹی مزید سخت کردے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا سکیورٹی چیک اپ فیچر تیار کیا جارہا ہے جو مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top