اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ سروس متاثر، مگر کیوں! صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات

21 جولائی, 2024 20:53

ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہیں، جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

صارفین کی شکایت ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، جبکہ وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض صارفین نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن فائر وال لگانے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top