پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

واٹس ایپ نے صارفین کی فون اسٹوریج بچانے کیلئے بہترین فیچر متعارف کروادیا

06 مئی, 2024 10:15

میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن میں زبردست فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں، مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کے بیٹا واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی سٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح سٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی 3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے

آل، ان ریڈ اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں۔

وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج تفصیلات یعنی ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا قبل از وقت کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top