جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

22 مارچ, 2024 16:48

معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے آئے دن دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں۔

اس بار بھی واٹس ایپ نے پیغامات کے متعلق منفرد اور نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوجائے گی۔

اگر صارفین واٹس ایپ میں اپنے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغامات نظروں سے اوجھل ہونے کی وجہ سے مضطرب ہیں تو پریشان نہ ہوں اب واٹس ایپ نے آپ کے اس مسئلے کا آسان سا حل ڈھونڈ کر اپنا ’پن‘ فیچر مزید بہتر بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ سال 2023 میں ایک منفرد فیچر ’پن‘ متعارف کروایا تھا، جس سے صارفین کسی بھی چیٹ میں ایک اہم میسج کو پن کرسکتے تھے تاکہ وہ نظروں سے اوجھل نہ ہو مگر اب صارفین اس نئے فیچر کی بدولت اپنے مزید ایک سے زیادہ پیغامات کو پن کرسکتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ واٹس ایپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں اب 3 اہم میسجز کو پن کر سکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کرسکیں گے۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دے۔

یہ فیچر صارفین کے لیے کسی بھی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ہے جس کی وجہ سے چیٹ میں میسجز کو اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے، جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top