منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

07 ستمبر, 2024 13:29

واٹس ایپ نے خاص طور پر کاروباری اداروں کیلئے اپنے میٹا اے آئی اسسٹنٹ کا نیا ورژن متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ 2.24.19.16 اپ ڈیٹ کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی تازہ ترین اپ ڈیٹ صارفین کو واٹس ایپ بزنس کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ سے کچھ بھی پوچھنے کے قابل بناتی ہے۔

اس میں ذاتی بصیرت پیدا کرنا اور اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کیلئے نئی مہارتیں سیکھنا شامل ہے۔ چیٹ بوٹ صارفین کو تنظیمی کاموں میں بھی مدد کرسکتا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو اس بات پر توجہ مرکوز رکھنے کی اجازت ملتی ہے کہ سب سے زیادہ کیا اہم ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں زبردست فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کے مطابق اس کے علاوہ کاروباری ادارے اپنے کیٹلاگ کیلئے منفرد تصاویر اور مواد پیدا کرنے اور اشتہارات ڈیزائن کرنے یا اپنے پروفائل کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے میٹا اے آئی کا استعمال کرکے تخلیقی ہوسکتے ہیں۔

یہاں اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ میٹا اے آئی کو کاروباری اداروں کیلئے نئے صارفین کو راغب کرنے اور کسٹمر تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ورژن کاروباری اداروں کو زیادہ ذاتی مصنوعات کی سفارشات فراہم کرسکتا ہے، گاہکوں کے اطمینان کو بہتر بنا سکتا ہے اور فروخت میں اضافہ کرسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top