منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فہد مصطفیٰ شوبز میں نہ ہوتے تو کیا کرتے؟ اداکار کا بڑا انکشاف

07 ستمبر, 2024 18:10

اداکار فہد مصطفیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ اداکاری کی دنیا میں داخل نہ ہوتے تو بریانی ریسٹورنٹ چلارہے ہوتے۔

مصطفیٰ کا شمار متعدد ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے ملک کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کئی بڑی ہٹ فلمیں بنا کر ملک میں ایک خوشحال پروڈیوسر کے طور پر بھی فلمی دنیا میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اداکار و میزبان محب مرزا کے پروگرام میں شرکت کرکے کیریئر کے آغاز سے لیکر پیشہ ورانہ زندگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کی۔

اداکار نے دوران شو ایک دلچسپ انکشاف کر کے ناظرین کو حیران کر دیا اور کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان ایک بار پھر تنہا ہو گئے؟

انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل میرے والد مجھے بریانی کی دکان کھول کر دینا چاہتے تھے، والد نے اپنا مکمل ذہن بنا لیا تھا اور اس کاروبار کے لیے مجھے تیار بھی کر رہے تھے۔

اداکار  نے کہا کہ میرے والد نے مجھے ایک خاتون سے بھی ملوایا تھا جنہوں نے مجھے اس کاروبار سے متعلق مکمل آگاہی دی اور حتیٰ کہ بوٹیوں کا حساب تک بتایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top