جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

15 اپریل, 2024 12:38

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

تیز بارش سے مختلف علاقوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کو خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی و جنوب مغربی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو
شریف، شانگلہ، ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے۔

اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔

اتوار کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پہاڑی علاقوں بارش کے باعث سردی لوٹ آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں دن بھر بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور کراچی کا موسم خوشگوار اور ابر آلود ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top