جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امام الحق کی دلہن کے مہندی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

22 نومبر, 2023 15:14

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی ہونے والی دلہن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے جوڑے کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

وائرل تصاویر میں ناروے سے تعلق رکھنے والی امام کی ہعنے والی اہلیہ انمول کو معروف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے حسین جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے اپنے اس خوبصورت جوڑے میں ملبوس کھلاڑی امام الحق کی ہونے والی دلہنیا کی پہلی تصویری جھلک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق کی ہونے والی اہلیہ انمول محمود کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

تاہم رپورٹس کے مطابق انمول محمود کی اس خوبصورت جوڑے کی قیمت پاکستانی مالیت میں 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

خیال رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی، جبکہ ان کا نکاح 25 نومبر کو ہوگا جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹر امام الحق کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top