منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں کتنی فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

29 اگست, 2024 10:49

نیشنل نیوٹریشن سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 41 فیصد سے زائد پاکستانی خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ دیگر 22.4 فیصد میں وٹامن اے کی کمی ہے۔

سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ 4.4 فیصد خواتین کا وزن کم ہے، 24 فیصد کا وزن زیادہ ہے اور 13.8 فیصد موٹاپے کا شکار ہیں۔

ماہرین صحت نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ ملک میں زچگی کی غذائی قلت کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک ایک جامع زچگی غذائیت پیکیج کی ترقی کو ترجیح دیں۔

زچگی کی غذائیت کے اقتصادی معاملے پر قومی پالیسی ڈائیلاگ کے بعد دستخط کیے گئے، یہ مطالبہ بھوربن اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے نیوٹریشن انٹرنیشنل (این آئی) کے تعاون سے ایک مقامی ہوٹل میں اس تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

نیشنل نیوٹریشن سروے (این این ایس) 2018 کے غذائی قلت کے اعداد و شمار کی نشاندہی ماہرین نے تقریب کے دوران کی۔ اس کے علاوہ منتظمین نے کم عمری میں شادی، بچے پیدا کرنے، تعلیم کے حصول اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت جیسے عوامل پر بھی زور دیا اور ان پر روشنی ڈالی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top